سورة الاعراف - آیت 60

قَالَ الْمَلَأُ مِن قَوْمِهِ إِنَّا لَنَرَاكَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ان کی قوم کے بڑے لوگوں نے کہا ہم تم کو صریح غلطی میں دیکھتے ہیں (١

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 کہ اپنے آبائی دین کو چھوڑ کر ہمیں بھی ایک نئے دین ( تو حید) کی طرف کھینچنا چاہتا ہے انبیا ( علیہ السلام) کے واقعات میں یہ بات قرآن نے نما یاں طور پر بیان کی ہے کہ ان کی دعوت توحید کی مخالفت کرنے والوں میں امرا کا طبقہ ہر زمانہ میں پیش پیش رہا ہے کیونکہ ایک انقلابی دعوت کا پہلا نشانہ یہی لوگ بنتے ہیں۔