سورة الاعراف - آیت 47
وَإِذَا صُرِفَتْ أَبْصَارُهُمْ تِلْقَاءَ أَصْحَابِ النَّارِ قَالُوا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جب ان کی نگاہیں اہل دوزخ کی طرف پھریں گی تو کہیں گے اے ہمارے رب! ہم کو ان ظالم لوگوں کے ساتھ شامل نہ کر۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 ان کی نگاہیں پھیری جائیں گی مجہول کا صیغہ ہے جس میں اس طرف اشارہ ہے کہ اعراف والے جنتیوں کی طرف تو شوق اور رغبت سے دیکھیں گے اور انہیں سلام کریں کے مگرجہنمیوں کی طرف خود نگاہ اٹھانا پسند بھی نہ کریں گے ان پر اتفاقا ان کی نگاہ پڑجائے گی (المنار) ف 8 جہاں وہ اب ہیں یا آیندہ ہوں گے۔