سورة الاعراف - آیت 45

الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا وَهُم بِالْآخِرَةِ كَافِرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جو اللہ کی راہ سے روگردانی کرتے تھے اور اس میں کجی تلاش کرتے تھے وہ لوگ آخرت کے بھی منکر تھے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی اس میں شکوک وشبہات پیدا کر کے لوگوں کو اس سے نفرت دلاتے ہیں یالوگوں کو دھمکی دے کر راہ حق سے روکتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ یہ راہ سیدھی نہیں ہے ۔صحیح راہ وہ ہے جس پر ہم چل رہے ہیں۔ ( کبیر قرطبی) ف 2 یعنی وہ ظالم جو ان تین صفات سے متصف ہوں گے ان پر لعنت کی ہے ورنہ ہر فاسق پر لعنت نہیں کی۔( کبیر) حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں حق تعالیٰ نے قرآن شریف میں بے انصاف ( ظالم) فرمایا اکثر گناہوں پر لیکن لعنت نہیں کی مگر ایسوں پر ( مو ضح) مطلب یہ ہے یہ کہ ہو بے محا باہر قسم کے برے اقوال واعمال کا رتکاب اس لیے کر رہے ہیں کہ وہ آخرت کے منکر ہیں