سورة الانعام - آیت 106

اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آپ اسی کی پیروی کریں جو آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے وحی کی گئی ہے اس کے سوا کوئی سچامعبود نہیں اور مشرکوں سے اعراض کریں۔“ (١٠٦)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِتَّبِعْ مَاۤ اُوْحِيَ اِلَيْكَ ....: یعنی ان کے اس قسم کے بے بنیاد شبہات سے متاثر ہو کر دعوت و تبلیغ ترک نہ کرو۔ اس سے مقصود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دینا ہے۔