سورة الانعام - آیت 16

مَّن يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُ ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس شخص سے اس دن عذاب ہٹالیاجائے گا تو یقیناً اللہ نے اس پر رحم کردیا اور یہی کھلی کامیابی ہے۔“

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

مَنْ يُّصْرَفْ عَنْهُ....: یعنی بلند مقام حاصل کرنا تو بہت بڑی بات ہے، اگر کسی سے آخرت کا عذاب ہی ٹل جائے تو اپنی جگہ یہی بہت واضح کامیابی ہے۔