سورة الليل - آیت 14

فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس میں نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَاَنْذَرْتُكُمْ۠ نَارًا تَلَظّٰى:’’ تَلَظّٰى ‘‘ اصل میں’’تَتَلَظّٰي‘‘ ہے جو ’’ لَظّٰي‘‘ سے باب تفعّل کا مضارع ہے، شعلے مارتی ہے۔ میرا کام راستہ بتانا ہے، وہ میں نے بتا دیا اور نہ ماننے والوں کو زبردست شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا، اب ماننا یا نہ ماننا تمھارا کام ہے، سب کو زبردستی مسلمان بنا دینا میری حکمت کے خلاف ہے۔