سورة الفجر - آیت 13
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
آخر کار آپ کے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسادیا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ : ان میں سے کسی پر ہم نے پتھر برسانے والی آندھی بھیجی، کسی کو چیخ نے پکڑ لیا، کسی کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور کسی کو غرق کر دیا۔ تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ عنکبوت کی آیت (۴۰) کی تفسیر۔