سورة الفجر - آیت 10
وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور میخوں والے فرعون کے ساتھ۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ فِرْعَوْنَ ذِي الْاَوْتَادِ : ’’الْاَوْتَادِ ‘‘ ’’وَتَدٌ‘‘ کی جمع ہے، لکڑی یا لوہے وغیرہ کی میخیں۔ ’’ ذِي الْاَوْتَادِ ‘‘ ’’میخوں والا‘‘ یعنی بڑے لشکروں والا، جن کے خیمے گاڑنے کے لیے بہت بڑی تعداد میں میخیں مہیا رہتی تھیں، یا سخت ظالم کہ جس پر ناراض ہوتا اس کے ہاتھ پاؤں میں میخیں ٹھکوا دیتا تھا۔