سورة الأعلى - آیت 4
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ ذات جس نے نباتات اگائی۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ الَّذِيْ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى ....: حیوانوں کی ایک بڑی ضرورت چارا تھی، جو اس نے اگایا، پھر بتدریج اسے سیاہ کوڑا بنا دیا۔ یہ اشارہ ہے ہر چیز کے کمال کے بعد زوال کی طرف۔