سورة البروج - آیت 14

وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور وہ معاف فرمانے اور محبت کرنے والا ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ: اللہ تعالیٰ کے قہر و جلال کے ذکر کے ساتھ ہی اس کی صفات رحمت کا تذکرہ ہے کہ اگر تم توبہ کر لو تو وہ بے حد بخشنے والا ہے۔ ’’ الْوَدُوْدُ ‘‘ ’’وَدَّ يَوَدُّ وُدًّا‘‘ (س) سے ’’فَعُوْلٌ‘‘ کے وزن پر مبالغے کا صیغہ ہے، بہت محبت کرنے والا، یعنی وہ بندوں کا دشمن نہیں بلکہ ان سے بہت محبت کرنے والا ہے، سزا صرف اس کو دیتا ہے جو سرکشی پر اتر آئے۔