سورة البروج - آیت 13

إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّهٗ هُوَ يُبْدِئُ وَ يُعِيْدُ: یہ نہ سمجھنا کہ دنیا میں تمھارے ظلم و ستم پر باز پرس نہیں ہوئی تو مرنے کے بعد بھی نہیں ہوگی، جس نے تمھیں پہلے پیدا کیا وہی دوبارہ زندہ کرکے تمھیں تمھارے اعمال کی جزا دے گا۔