سورة الانشقاق - آیت 6
يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے انسان ! تو اپنے رب کی طرف جانے کے لیے محنت میں لگا ہوا ہے اور اس سے ملنے والا ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
يٰاَيُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ....:’’ كَادِحٌ ‘‘ ’’كَدَحَ يَكْدَحُ‘‘ (ف) خوب کوشش کرنا، مشقت جھیلنا ، زخمی کرنا۔ ’’ اِلٰى ‘‘ کے لفظ سے اس میں رب تعالیٰ کی طرف جانے کا مفہوم ادا ہو رہا ہے، یعنی اے انسان! تو زندگی بھر کسی نہ کسی کام کی مشقت میں مبتلا رہ کر آخر کار اچھے یا برے اعمال لے کر اپنے رب کے حضور پیش ہونے والا ہے۔