سورة الانشقاق - آیت 3

وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ : ’’ مُدَّتْ ‘‘ ’’مَدَّ يَمُدُّ‘‘ (ن) کھینچنا، پھیلانا، یعنی جس طرح چمڑے کو کھینچا جائے تو اس کی اونچ نیچ اور تمام شکنیں ختم ہو جاتی ہیں اور وہ طول و عرض میں پھیل جاتا ہے، اسی طرح زمین سے پہاڑ، سمندر اور ہر قسم کی بلندی و پستی ختم ہو جائے گی، جس سے وہ ہموار ہو کر پھیل جائے گی اور اس میں آدمیوں کے کھڑے ہونے کی گنجائش بہت زیادہ ہو جائے گی۔