سورة الانشقاق - آیت 1

إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب آسمان اپنے رب کے حکم سے پھٹ جائے گا

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ: دوسری جگہ فرمایا : ﴿ وَ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا ﴾ [ النبا : ۱۹ ] ’’اور آسمان کھولا جائے گا تو وہ دروازے دروازے ہو جائے گا۔‘‘ اور فرمایا : ﴿ وَ يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالْغَمَامِ وَ نُزِّلَ الْمَلٰٓىِٕكَةُ تَنْزِيْلًا﴾ [ الفرقان : ۲۵ ] ’’جس دن آسمان بادلوں کے ساتھ پھٹے گا اور فرشتے گروہ در گروہ اتارے جائیں گے۔‘‘ یہ نفخہ ثانیہ کے ساتھ ہو گا، آگے زمین سے مردوں کے نکلنے کے ذکر سے بھی یہی معلوم ہو رہا ہے۔