سورة التكوير - آیت 5

وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جب جنگلی جانور اکٹھے کیے جائیں گے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ : جنگلی جانور جو ایک دوسرے سے بھاگتے ہیں، اس گھبراہٹ میں جمع ہو جائیں گے، کوئی کسی کو کچھ نہ کہے گا۔