سورة النبأ - آیت 32
حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
باغ اور انگورہیں۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
حَدَآىِٕقَ وَ اَعْنَابًا ....: ’’حَدَآىِٕقَ‘‘ ’’حَدِيْقَةٌ‘‘کی جمع ہے، وہ باغ جس کے گرد چار دیواری ہو۔ ’’ اَعْنَابًا‘‘ ’’عِنَبٌ‘‘ کی جمع ہے۔ انگور کو پھلوں میں ایک خصوصیت حاصل ہے، اس لیے اس کا ذکر خاص طور پر فرمایا۔ ’’ اَعْنَابًا‘‘ جمع لانے کا مطلب ہے کہ انگور کی بہت سی اقسام ہوں گی۔ ’’كَوَاعِبَ‘‘ ’’كَاعِبٌ‘‘ کی جمع ہے، وہ نوجوان لڑکی جس کا سینہ ایسے ابھرا ہوا ہو جیسے کعب یعنی ٹخنہ۔ ’’اَتْرَابًا ‘‘ ’’تِرْبٌ‘‘ ( تاء کے کسرہ کے ساتھ) کی جمع ہے، مٹی میں ساتھ کھیلنے والے ہم عمر۔ آپس میں ہم عمر ہوں گی یا اپنے خاوندوں کی ہم عمر ہوں گی۔