سورة النبأ - آیت 24

لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس میں کوئی ٹھنڈک اور پینے کی چیز لطف کے قابل نہیں چکھیں گے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

لَا يَذُوْقُوْنَ فِيْهَا بَرْدًا ....: ’’ حَمِيْمًا‘‘ اور’’ غَسَّاقًا ‘‘ کی تشریح کے لیے دیکھیے سورۂ ص (۵۷) کی تفسیر۔ ’’ بَرْدًا ‘‘ سے مراد خوش گوار ٹھنڈک ہے۔ جہنم میں ایک طبقہ زمہریر بھی ہے جہاں بے انتہا سردی ہے، اسے مزے کی ٹھنڈک نہیں کہہ سکتے۔ (وحیدی)