سورة النبأ - آیت 23

لَّابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

لٰبِثِيْنَ فِيْهَا اَحْقَابًا : ’’ اَحْقَابًا ‘‘ ’’حُقْبٌ‘‘ (حاء کے ضمہ اور قاف کے سکون کے ساتھ) کی جمع ہے، اسّی (۸۰) سال یا اس سے زیادہ مدت، زمانہ ، سال۔ (قاموس) یعنی مدتوں، کئی زمانے، سالہا سال اس میں پڑے رہیں گے، ایک مدت ختم ہونے پر دوسری مدت شروع ہو جائے گی، ایسی مدتیں جن کی کوئی انتہا نہیں ہوگی ۔ یہ مطلب نہیں کہ کچھ مدتوں کے بعد عذاب کم یا ختم ہو جائے گا، کیونکہ اسی سلسلہ کلام میں آگے چل کر فرمایا : ﴿ فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِيْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا ﴾ [ النبا : ۳۰ ] ’’پس چکھو کہ ہم تمھیں عذاب کے سوا ہرگز کسی چیز میں زیادہ نہیں کریں گے۔ ‘‘