سورة النبأ - آیت 8
وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور تمہیں جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًا : خود اپنے آپ کو دیکھ لو، ہم نے تمھیں نر اور مادہ پیدا کیا، مختلف رنگوں، بے شمار شکلوں اور صورتوں میں پیدا کیا۔ پہلی دفعہ پیدا کرنے پر تمھاری عقل کو تعجب نہیں ہوا تو دوبارہ پیدا کرنے پر کیوں ہوتا ہے؟ ’’ اَزْوَاجًا ‘‘ ’’زَوْجٌ‘‘ کی جمع ہے۔