سورة الحاقة - آیت 24

كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الْأَيَّامِ الْخَالِيَةِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِيْٓـًٔۢا....: ’’ هَنِيْٓـًٔا ‘‘ ’’هَنُؤَ يَهْنُؤُ‘‘ (ک) سے ’’فَعِيْلٌ‘‘ کے وزن پر ہے، جس کے حاصل ہونے میں کوئی مشقت ہو نہ کھانے کے بعد معدے پر کوئی بوجھ ہو، ادھر کھایا ادھر ہضم ہوا۔ ’’ بِمَا اَسْلَفْتُمْ ‘‘ ان اعمال کی وجہ سے جو تم نے آگے بھیجے۔ معلوم ہوا نیک اعمال جنت میں داخل ہونے کا سبب ہیں ۔