سورة الحديد - آیت 9
هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَىٰ عَبْدِهِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لِّيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۚ وَإِنَّ اللَّهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہی اللہ ہے جو اپنے بندے (محمد) پر واضح آیات نازل کرتا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لے آئے، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ تم پر بہت شفقت کرنے والا اور بڑا رحم فرمانے والاہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
هُوَ الَّذِيْ يُنَزِّلُ عَلٰى عَبْدِهٖ اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ ....: اس آیت کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ مائدہ (۱۵،۱۶) کی تفسیر۔ 2۔ لَرَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ: اس کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ حج (۶۵)۔