سورة الواقعة - آیت 21
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور پرندوں کے گوشت پیش کریں گے کہ جس پرندے کا چاہیں گوشت کھائیں گے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ لَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُوْنَ: ’’ يَشْتَهُوْنَ ‘‘ ’’ شَهْوَةٌ ‘‘ (خواہش) سے باب افتعال کا مضارع معلوم ہے۔ پرندوں کا گوشت لذت، غذائیت اور قوت تینوں اعتبار سے چوپاؤں کے گوشت سے اعلیٰ اور عمدہ ہوتا ہے۔