سورة الواقعة - آیت 18

بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو شراب کے جاری چشمے سے بھرے ہوئے پیالے اور صراحیاں لیے دوڑتے پھرتے ہوں گے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِيْقَ: ’’ أَكْوَابٌ‘‘ ’’كُوْبٌ‘‘ کی جمع ہے، برتن جس کی نہ دستی ہو نہ ٹونٹی۔ ’’ اَبَارِيْقَ ‘‘ ’’إِبْرِيْقٌ‘‘ کی جمع ہے، مادہ اس کا ’’بَرْقٌ‘‘ (چمک) ہے، وہ برتن جس کی ٹونٹی یا پکڑنے کی دستی ہو یا دونوں ہوں۔ چمک کی وجہ سے اس کا نام ’’إِبْرِيْقٌ‘‘ رکھا گیا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ فارسی لفظ ’’ابریز‘‘ کا معرب ہے۔ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍ: اس کے لیے دیکھیے سورۂ صافات (۴۵)کی تفسیر۔