سورة الواقعة - آیت 2

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس کا آنا کوئی جھوٹ نہیں ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ: ’’ كَاذِبَةٌ ‘‘ مصدر ہے بمعنی ’’كِذْبٌ‘‘ جیسے ’’اَلْعَافِيَةُ‘‘ بمعنی ’’ مُعَافَاةٌ ‘‘ اور ’’اَلْعَاقِبَةُ‘‘ بمعنی ’’عُقْبٰي‘‘ مصادر ہیں۔ یعنی اس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں۔