سورة الرحمن - آیت 28
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ: زمین پر موجود ہر شخص کے فنا میں اللہ تعالیٰ کی قدرت تو ظاہر ہی ہے، اس میں اس کی نعمت بھی ہے ،کیونکہ مرنے کے بغیر کوئی شخص اس کی جنت کا وارث نہیں بن سکتااور نہ اس کا دیدار حاصل کر سکتا ہے۔ ایک فارسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے : بے فنائے خود میسر نیست دیدار شما مے فروشد خویش را اوّل خریدار شما ’’اپنے فنا کے بغیر تمھارا دیدار میسر نہیں ہوتا، تمھیں خریدنے والے کو پہلے اپنا آپ بیچنا پڑتا ہے۔‘‘