سورة القمر - آیت 42

كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَاهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُّقْتَدِرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

مگر انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلا دیا، آخر کار ہم نے انہیں پکڑا جس طرح زبردست طاقت والا پکڑتاہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذْنٰهُمْ ....: ’’ عَزِيْزٍ ‘‘ سب پر غالب، جو کرنا چاہے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ ’’ مُقْتَدِرٍ ‘‘’’قَدَرَ يَقْدِرُ‘‘ (ض) سے باب افتعال ہے، حروف زیادہ ہونے کی وجہ سے ’’ مُقْتَدِرٍ ‘‘ میں ’’ قَادِرٌ ‘‘ اور’’ قَدِيْرٌ ‘‘ کی بہ نسبت قدرت کا معنی زیادہ ہے، یعنی جو کرنا چاہے اس کی پوری قدرت رکھتا ہے، کسی طرح عاجز نہیں۔ آلِ فرعون پر آنے والی گرفت کی شدت اور ہولناکی کا بیان مقصود ہے۔ مزید دیکھیے سورۂ ہود (۱۰۲)۔