سورة القمر - آیت 23
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِالنُّذُرِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ثمود نے ڈرانے والے کو جھٹلادیا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ....: صالح علیہ السلام کی قوم ثمود نے اپنے رسول کو نہ ماننے کی تین وجہیں بیان کیں، ایک یہ کہ یہ بشر ہے (دیکھیے بنی اسرائیل : ۹۴)، دوسری یہ کہ بشر بھی ہم جیسا عام بشر، کوئی سردار یا سرمایہ دار نہیں (دیکھیے ص : ۸) اور تیسری یہ کہ یہ اکیلا آدمی ہے، اس کے ساتھ کوئی جتھا یا پارٹی نہیں ہے۔ 2۔ اِنَّا اِذًا لَّفِيْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ: ’’ سُعُرٍ‘‘ جنون، دیوانگی۔ ’’ضَلٰلٍ‘‘ اور ’’سُعُرٍ‘‘ پر تنوین تعظیم کی ہے اس لیے ترجمہ ’’بڑی گمراہی اور بڑی دیوانگی‘‘ کیا گیا ہے۔