سورة القمر - آیت 16

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

دیکھ لو کیسا تھا میرا عذاب اور کیسا تھا میرا ڈرانا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِيْ وَ نُذُرِ: ’’ نُذُرِ ‘‘ فراء نے فرمایا : ’’إِنْذَارٌ‘‘ اور ’’نُذُرٌ‘‘ مصدر ہیں۔‘‘(فتح القدیر) یہاں ’’ نُذُرِ ‘‘ اصل میں ’’نُذُرِيْ‘‘ (میرا ڈرانا) تھا، آیات کے فواصل کی مطابقت کے لیے ’’یاء‘‘ حذف ہو گئی، اس کی دلیل کے طورپر ’’راء‘‘ پر کسرہ باقی رہا۔