سورة النجم - آیت 53
وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور اوندھی گرنے والی بستیوں کو اٹھا پھینکا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ الْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰى: ’’ الْمُؤْتَفِكَةَ ‘‘ ’’اِئْتَفَكَ‘‘ (افتعال) سے اسم فاعل ہے، الٹنے والی۔ مراد قوم لوط ہے۔ سورۂ حاقہ (۹) میں ’’ الْمُؤْتَفِكٰتُ ‘‘ جمع کے ساتھ آیا ہے، مراد الٹ جانے والی بستیاں ہے۔ ’’ اَهْوٰى ‘‘ ’’هَوٰي يَهْوِيْ‘‘ (ض) گرنا۔ ’’ أَهْوٰي يُهْوِيْ‘‘ (افعال) گرانا۔ ان کے اس نام کی وجہ کے لیے دیکھیے سورۂ ہود (۸۲) اور سورۂ حجر (۷۴)۔