سورة الطور - آیت 19

كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان سے کہا جائے گا کہ مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے ان اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِيْٓـًٔا ....: ’’هَنَأَ يَهْنِئُ وَ يَهْنَأُ وَيَهْنُؤُ الطَّعَامُ‘‘ کا مفہوم صرف مزیدار ہونے کے لفظ سے پورا ادا نہیں ہوتا، بلکہ لغت میں ’’هَنِيْئٌ‘‘ سے مراد وہ چیز ہے جو کسی مشقت کے بغیر آسانی سے حاصل ہو جائے، کھانے میں لذیذ ہو اور گلے سے آسانی سے اتر جائے، اس سے بدہضمی یا بیماری کا کوئی اندیشہ نہ ہو اور اس کے ساتھ کوئی غم یا فکر نہ ہو۔