سورة الطور - آیت 13
يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جس دن انہیں دھکے مار مار کر جہنم کی آگ کی طرف دھکیلا جائے گا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
يَوْمَ يُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا: ’’دَعَّ يَدُعُّ‘‘ سختی کے ساتھ دھکیلنا۔ ’’ دَعًّا ‘‘ مصدر مجہول برائے تاکید ہے، بری طرح دھکیلا جانا۔ یعنی فرشتے انھیں نہایت سختی کے ساتھ بری طرح دھکیلتے ہوئے جہنم کی آگ کی طرف لے جائیں گے۔ مزید دیکھیے سورۂ دخان (۴۷)، رحمان (۴۱) ، قمر(۴۸) اور سورۂ مومن( ۷۰ تا ۷۲)۔