سورة الذاريات - آیت 4

فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تقسیم کرنے والی ہواؤں کی

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًا: یہ بھی وہ ہوائیں ہی ہیں جو بھاری بادلوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے انھیں اللہ کے حکم سے زمین کے مختلف حصوں میں لے جا کر ان کے حصے کی بارش برساتی ہیں، جس سے مردہ زمین زندہ ہوتی ہے اور ہر علاقے کے لوگوں میں ان کا رزق تقسیم ہوتا ہے۔