سورة ق - آیت 7

وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور زمین کو ہم نے بچھایا اور اس میں پہاڑ جمائے اور اس سے ہر قسم کی خوش نما نباتات اگادیں۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا ....: ’’ بَهِيْجٍ ‘‘ ’’بَهْجَةٌ‘‘ سے صفت کا صیغہ ہے، خوبی والی۔ اس آیت کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ حجر (۱۹)، نحل (۱۵)، طٰہٰ (۵۳)، نمل (۶۰، ۶۱)، لقمان (۱۰)، زخرف (۱۰ تا ۱۴) اور مرسلات (۲۵ تا ۲۷)۔