سورة محمد - آیت 17

وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

رہے وہ لوگ جنہوں نے ہدایت پائی، اللہ ان کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے اور انہیں تقویٰ میں مزید بڑھا دیتا ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ الَّذِيْنَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى ....: یعنی وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے سیدھے راستے پر چل پڑتے ہیں تو وہی باتیں ان کی ہدایت میں اضافے کا باعث بن جاتی ہیں جو منافقین کی سمجھ میں نہیں آتیں اور اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے سے انھیں مزید ہدایت عطا فرماتا ہے اور انھیں ان کاموں کی توفیق عطا فرماتا ہے جن کے ذریعے سے وہ جہنم کی آگ سے بچ جاتے ہیں۔