سورة الجاثية - آیت 11
هَٰذَا هُدًى ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّن رِّجْزٍ أَلِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ قرآن سراسر ہدایت ہے جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا ان لوگوں کے لیے ذلت اور اذیت ناک عذاب ہو گا
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ هٰذَا هُدًى: یعنی یہ قرآن سراسر ہدایت ہے۔ ’’هُدًى‘‘ مصدر بمعنی اسم فاعل برائے مبالغہ ہے، جیسے ’’زَيْدٌ عَدْلٌ‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ زید اتنا عادل ہے کہ سراپا عدل ہے۔ ’’هٰذَا هُدًى‘‘کے معنی کی ایک تعبیر یہ ہے کہ ’’یہ قرآن ہدایت میں کامل ہے۔‘‘ زمخشری نے فرمایا : ’’ هٰذَا هُدًى ‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ یہ قرآن ہدایت میں کامل ہے، جیسے تم کہتے ہو ’’زَيْدٌ رَجُلٌ‘‘ یعنی ’’زید رجولیت میں کامل ہے۔‘‘ 2۔ وَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْ ....: ’’ رِجْزٍ ‘‘ کا لفظ عذاب کی سخت ترین صورتوں پر بولا جاتا ہے۔