سورة الدخان - آیت 57
فَضْلًا مِّن رَّبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ آپ کے رب کا فضل ہوگا یہی بڑی کامیابی ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ: یعنی جنت میں داخلہ کسی کے استحقاق یا اعمال کی وجہ سے نہیں ہو گا بلکہ محض اللہ کے فضل سے ہو گا، کیونکہ آدمی جتنے اعمال بھی کرے وہ اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت کا بدل نہیں ہو سکتے۔ اس سے پہلے آیت (۴۲) کی تفسیر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث گزر چکی ہے کہ کسی بھی شخص کو اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کرے گا، وہاں ملاحظہ فرمائیں۔