سورة الدخان - آیت 47
خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَاءِ الْجَحِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
حکم ہوگا کہ اسے پکڑو اور گھسیٹتے ہوئے جہنم میں پھینک دو۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِيْمِ: ’’عَتَلَ يَعْتِلُ‘‘ (ض، ن) سختی سے گھسیٹ کر لے جانا۔ ’’ سَوَآءِ ‘‘ کا معنی درمیان ہے، کیونکہ درمیان کی چیز ہر طرف سے برابر ہوتی ہے۔