سورة الدخان - آیت 23
فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
حکم ہوا کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل پڑ تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ فَاَسْرِ بِعِبَادِيْ لَيْلًا ....: موسیٰ علیہ السلام کی دعا قبول ہوئی اور حکم ہوا کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے کر نکل جاؤ، تاکہ فرعون کو فوری خبر نہ ہو سکے اور یاد رکھو! تمھارا تعاقب کیا جائے گا، اس لیے تمھیں ہجرت کا یہ سفر پوری احتیاط کے ساتھ ہوشیار رہ کر کرنا ہو گا۔ 2۔ ’’ بِعِبَادِيْ ‘‘ (میرے بندوں) سے مراد بنی اسرائیل ہیں اور ان کے ساتھ قبطیوں کے وہ لوگ بھی جو ایمان لا چکے تھے۔ اس واقعہ کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ شعراء (۵۲ تا ۶۸)، یونس (۸۸ تا ۹۲) اور سورۂ طٰہٰ (۷۷)۔