سورة الدخان - آیت 5
أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم ایک رسول بھیجنے والے تھے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا: یعنی یہ سارے فیصلے ہمارے حکم سے ہوتے ہیں۔ مراد ان فیصلوں کی اہمیت اور عظمت پر متنبہ کرنا ہے کہ وہ فیصلے کسی معمولی ہستی کے نہیں ہوتے، بلکہ کائنات کے مالک کی طرف سے صادر ہوتے ہیں۔ 2۔ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِيْنَ: یعنی ہم یہ کتاب نازل کرتے وقت رسول کو بھیجنے والے تھے۔