سورة الشورى - آیت 41

وَلَمَنِ انتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِ فَأُولَٰئِكَ مَا عَلَيْهِم مِّن سَبِيلٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جو لوگ ظلم ہونے کے بعد بدلہ لیں انہیں ملامت نہیں کی جا سکتی

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ لَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ ....: یعنی مظلوم ظالم سے بدلا لے لے تو اس پر کوئی مؤاخذہ یا ملامت نہیں، کیونکہ اس نے اپنا حق لیا ہے، کوئی زیادتی نہیں کی، بشرطیکہ اتنا ہی بدلا لے جتنا اس پر ظلم ہوا ہے۔