سورة غافر - آیت 70

الَّذِينَ كَذَّبُوا بِالْكِتَابِ وَبِمَا أَرْسَلْنَا بِهِ رُسُلَنَا ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو لوگ اس کتاب کو اور ان کتابوں کو جھٹلاتے ہیں جو ہم نے اپنے رسولوں پر بھیجی تھیں، عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِالْكِتٰبِ ....: یعنی ان کے اللہ کی کتاب اور اس کے رسولوں کی لائی ہوئی تعلیمات (توحید، رسالت اور آخرت وغیرہ) پر ایمان لانے کے بجائے ان کے بارے میں جھگڑنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ انھوں نے قبول کرنے کے ارادے سے ان پر سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا، بلکہ ہمیشہ جھگڑالو پن سے ان کا مقابلہ کرنے اور انھیں جھٹلانے کا راستہ اختیار کیے رکھا۔ سو وہ اپنے اس عمل کا انجام بہت جلد جان لیں گے۔