سورة آل عمران - آیت 107
وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جن کے چہرے سفید ہوں گے وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اَمَّا الَّذِيْنَ ابْيَضَّتْ وُجُوْهُهُمْ:چہروں کی یہ سیاہی اور سفیدی قیامت کے دن ہو گی۔ جو لوگ ایمان پر قائم رہے،پھر بدعات اور گروہ بندی سے بچ کر اصل کتاب و سنت [مَا أَنَا عَلَيْهِ وَ أَصْحَابِيْ] پر قائم رہے، ان کے چہرے سفید ہوں گے۔