سورة الصافات - آیت 156

أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُّبِينٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یا پھر تمہارے پاس کوئی واضح دلیل ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِيْنٌ ....: دعوے کو ثابت کرنے کے لیے یا عینی شہادت ہوتی ہے یا کوئی نقلی دلیل۔ عینی شہادت کا رد یہ کہہ کر فرمایا کہ جب ہم نے فرشتوں کو پیدا کیا تو کیا تم موجود تھے؟ ظاہر ہے موجود نہیں تھے۔ اب کسی معتبر نقلی دلیل کا مطالبہ فرمایا کہ کیا تمھارے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی ایسی کتاب ہے جس میں لکھا ہے کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں؟ جب یہ بھی نہیں تو صاف ظاہر ہے کہ تمھارے عقائد من گھڑت اور جھوٹ ہیں۔