سورة الصافات - آیت 116

وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان کی مدد کی جس کی وجہ سے وہ غالب ہوئے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِيْنَ : ’’هُمْ‘‘ ضمیر جمع لانے کی وجہ یہ ہے کہ فرعون سے نجات اور اس پر اور اس کی آل یعنی قبطیوں پر فتح و نصرت صرف موسیٰ اور ہارون علیھما السلام کو نہیں بلکہ تمام بنی اسرائیل کو حاصل ہوئی۔