سورة الصافات - آیت 44
عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
صوفوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيْنَ : لذت کی تکمیل کے لیے احباب اور مجلس کے لوازم کا ہونا ضروری ہے۔ فرمایا، وہ اور ان کے احباب سب بادشاہ ہوں گے، جو تختوں پر بیٹھے ہوں گے اور وہ جتنے بھی زیادہ ہوں گے ہر ایک کا چہرہ دوسرے کے چہرے کے سامنے ہو گا، کسی کی پیٹھ دوسرے کی طرف نہیں ہو گی۔ اس سے ان کے دلوں کی صفائی اور باہمی محبت کا بھی اظہار ہوتا ہے، کیونکہ دلوں میں محبت نہ ہو تو چہرے ایک دوسرے کی طرف نہیں رہتے۔