سورة الصافات - آیت 16

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ جب ہم مر کر مٹی بن جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے تو اس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھاۓ جائیں گے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا ....: ان آیات کی تفسیر اور ’’ ءَاِذَا مِتْنَا ‘‘ اور ’’ ءَاِنَّا ‘‘ میں دو دفعہ ہمزہ استفہام لانے کی حکمت کے لیے دیکھیے سورۂ نمل (۶۷، ۶۸)۔