سورة فاطر - آیت 21

وَلَا الظِّلُّ وَلَا الْحَرُورُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

نہ چھاؤں اور دھوپ ایک جیسی ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ لَا الظِّلُّ وَ لَا الْحَرُوْرُ : ’’ الْحَرُوْرُ ‘‘ سخت گرم ہوا، لُو۔ یہ ثواب اور عذاب یعنی جنت و جہنم کی مثال ہے کہ جنت سایہ ہے اور جہنم لُو۔