سورة آل عمران - آیت 48
وَيُعَلِّمُهُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ تعالیٰ، عیسیٰ کو کتاب، حکمت، تورات اور انجیل سکھائے گا
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ يُعَلِّمُهُ الْكِتٰبَ:عیسیٰ علیہ السلام کو تورات اور ہر کتاب بغیر پڑھے آتی تھی اور یہ سب معجزے تھے۔ (موضح) بعض مفسرین نے ”الْكِتٰبَ“ کا معنی لکھنا کیا ہے۔