سورة الشعراء - آیت 158

فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بالآخرعذاب نے انہیں آلیا یقیناً اس میں عبرت ہے۔ مگر ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں۔ (١٥٨)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ : اس کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ اعراف (۷۸) اور ہود (۶۷)۔ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً وَ مَا كَانَ ....: ان آیات کی تفسیر سورت کے شروع میں آیت (۸، ۹) کے تحت گزر چکی ہے۔