سورة الشعراء - آیت 153
قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
انہوں نے جواب دیا تو جادو کیا گیا شخص ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قَالُوْا اِنَّمَا اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِيْنَ: ’’ مَسْحُوْرِيْنَ‘‘ جن پر جادو کیا گیا ہو۔ ’’ الْمُسَحَّرِيْنَ‘‘ باب تفعیل سے ہے، اس میں مبالغہ ہے، اس لیے ترجمہ کیا گیا ہے ’’تو تو انھی لوگوں سے ہے جن پر زبردست جادو کیا گیا ہے۔‘‘ جب وہ لوگ صالح علیہ السلام کی دعوت پر کوئی اعتراض نہ کر سکے تو عامۃ الناس کو بے وقوف بنانے کے لیے کہنے لگے، زبردست جادو کی وجہ سے تیری عقل ماری گئی ہے۔